عمران خان آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی وزیراعظم لانا چاہتے ہیں بلاول بھٹو

عمران خان نے جب بھی کشمیر کا ذکر کیا صرف اور صرف غلطی کی، چیئرمین پی پی


ویب ڈیسک June 26, 2021
عمران خان نے جب بھی کشمیر کا ذکر کیا صرف اور صرف غلطی کی، چیئرمین پی پی۔ (فائل فوٹو)

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی وزیراعظم لانا چاہتے ہیں۔

کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی وزیراعظم لانا چاہتے ہیں، کٹھ پتلی نے ایک بار بھی کشمیر پر درست پالیسی نہیں بنائی، تین سال سے کٹھ پتلی کو دیکھ رہے ہیں جب بھی کشمیر کا ذکرکیا صرف اور صرف غلطی کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نے ہرجمعےکوسڑک پرکھڑاہونے کےوعدے پریوٹرن لےلیا، جو کہتے تھے پیپلز پارٹی ختم ہو جائے گی انہیں کوٹلی آنے کی دعوت دیتا ہوں، پیپلز پارٹی کی سیاست کراچی سے کشمیر تک ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم تبدیلی والے کو بھی بتائیں گے اور دہلی والے کو بھی بتائیں گے، کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری کریں گے، کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کو کرنےکاحق ملناچاہیے، کشمیریوں کاجوفیصلہ ہوگا اسے قبول کریں گے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کا جہاں پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا، کشمیر کا سودا منظور ہے، پیپلزپارٹی کی پالیسی ہے کشمیر کافیصلہ کشمیریوں کے مطابق ہو۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جتنی مہنگائی پاکستان میں ہے اتنی بھارت اور نیپال میں بھی نہیں، حکمرانوں نے عوام کو غربت کےعذاب میں ڈالاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں