واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں ہی متعارف کروئے گئے وائس ویو فارم فیچر کو اینڈروئیڈ فون کے صوتی پیغامات میں غیر فعال کر دہا ہے۔
گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے اپنے تازہ ترین بیٹا ورژن میں صوتی پیغامات کے لیے ایک بہت ہی دلچسپ فیچر 'وائس ویو فارم' متعارف کروایا تھا، لیکن واٹس ایپ نے چند دن بعد ہی اسے ہٹانا شروع کردیا ہے۔ لیکن آخر ایسا ہوا کہ واٹس ایپ اب اپنے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے اس فیچر کو غیر فعال کررہا ہے؟۔ اورواٹس ایپ نے اس انٹر فیس کو عارضی طور پر ریموو کرنا شروع کردیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ وےبیٹا انفو کے مطابق بہت سارے صارفین نے اس فیچر کے بارے میں شکایت کی تھی، اگرچہ اس کا انٹر فیس بہت بہترین تھا، تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ سیک بار کے ذریعے وائس میسجز کو آگے بڑھانا ممکن نہیں تھا، جب کہ ڈارک موڈ میں وائس ویو فارم کا رنگ بہت زیادہ نمایاں بھی نہیں تھا۔
اس فیچرکو ہٹانے کے بارے میں واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وائس ویو فارم فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں تھا اور شکایات سامنے آنے پر اسے ہٹا دیا گیا ہے تاہم اس فیچر میں موجود خامیوں کو دور کرکے جلد ہی اسے دوبارہ متعارف کرایا جا سکتا ہے۔