ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں ستمبرمیں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 26 سے 29 جولائی تک جمع کرائے جاسکیں گے
الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں رواں سال ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کے لیے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں 9 ستمبرکو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا باقائدہ شیڈول 9 جولائی کو جاری کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو انتخابات کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 26 سے 29 جولائی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔