عراق میں دہشت گردی کے جرم میں 26 افراد کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

جن افراد کو پھانسی دی گئی ان تمام افراد کا تعلق عراق سے ہی ہے، وزیر انصاف


Reuters January 21, 2014
جن افراد کو پھانسی دی گئی ان تمام افراد کا تعلق عراق سے ہی ہے، وزیر انصاف فوٹو: فائل

KARACHI: عراق میں عالمی تنقید کے باوجود دہشت گردی کے جرم میں 26 افراد کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ جن افراد کو پھانسی دی گئی ان تمام افراد کا تعلق عراق سے ہی ہے اور ان میں عسکری تنظیم ''صحوہ'' کا رہنما بھی شامل تھا۔ دوسری جانب نیویارک کی انسانی حقوق کی تنظیم کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2013 میں عراق میں دہشت گردی سمیت مختلف جرائم میں ملوث 151 افراد کو پھانسی دی گئی جبکہ یہ تعداد 2012 میں 129 اور 2011 میں 68 تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سے عراق میں فرقہ وارانہ فسادات اور دہشت گردی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جس میں اب تک ہزاروں معصوم عراقی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |