عدالتی مجرم اور بھگوڑے ملکی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں فردوس عاشق

وزیراعظم کے امریکا سے متعلق تگڑے مؤقف کا دنیا بھر میں چرچا ہے لیکن اپوزیشن کو اس پر بھی سانپ سونگھ گیا ہے، فردوس عاشق

وزیراعظم کے امریکا سے متعلق تگڑے مؤقف کا دنیا بھر میں چرچا ہے لیکن اپوزیشن کو اس پر بھی سانپ سونگھ گیا ہے، فردوس عاشق۔ فوٹو:فائل

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عدالتی مجرم اور بھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملکی معاملات میں غیر ملکی قوتوں کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں، اس کا عملی مظاہرہ وزیراعظم نے امریکا کو اپنی سرزمین نہ دینے کے اعلان سے کیا۔


فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں وزیر اعظم عمران خان کی بہادری اور امریکا سے متعلق تگڑا مؤقف لینے کا چرچا ہے، لیکن اپوزیشن کو اس پر بھی سانپ سونگھ گیا ہے، اپوزیشن اپنی خفت مٹانے کیلئے نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے۔



معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اپنا کھویا ہوا تشخص پھر سے حاصل کر رہا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان عزت و وقار کا مقام دوبارہ حاصل کررہا ہے، لیکن کچھ عدالتی مجرم اور بھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں،
Load Next Story