برطانوی وزیر صحت کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مستعفی

بورس جانسن نے میٹ ہین کوک کے استعفی کے بعد پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو وزیر صحت تعینات کردیا


ویب ڈیسک June 27, 2021
بورس جانسن نے میٹ ہین کوک کے استعفی کے بعد پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو وزیر صحت تعینات کردیا

برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہین کوک کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مستعفی ہوگئے۔

برطانوی وزیر صحت میٹ ہین کوک نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر وزیراعظم بورس جانسن کو استعفیٰ دیدیا ہے، میٹ ہین کوک کی چند روز قبل برطانوی اخبار نے تصاویر شائع کی تھیں جس میں وہ سماجی فاصلے کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی ساتھی کا بوسہ لے رہے تھے، تصاویر وائرل ہونے کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

میٹ ہین کوک نے بورس جانسن کو اپنے استعفیٰ میں معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب لوگ اس وبا کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں، میں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرکے ان تمام افراد کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں