کباڑی کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والا ڈی ایس پی معطل

معطل ڈی ایس پی کا ایک ہفتے پہلے ہی آر آر ایف میں تبادلہ ہوا تھا، اے آئی جی آپریشن سندھ امیر شیخ


ویب ڈیسک June 27, 2021
فہیم فاروقی سے فوری طور پر پولیس موبائل بھی واپس لے لی گئی ہے۔ اے آئی جی آپریشن سندھ امیر شیخ۔ فوٹو:فائل

ڈی ایس پی آرآر ایف الفلاح بیس فہیم فاروقی کو معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آرآر ایف الفلاح بیس میں تعینات ڈی ایس پی فہیم فاروقی کو اغوا برائے تاوان کیس میں معطل کردیا گیا ہے۔ جب کہ ملزم کے دو ساتھی پولیس اہلکاروں کو پی ہی معطل کیا جاچکا ہے۔

اے آئی جی آپریشن سندھ امیر شیخ کے مطابق معطل ڈی ایس پی کا ایک ہفتے پہلے ہی آر آر ایف میں تبادلہ ہوا تھا، فہیم فاروقی نے کباڑی کو اغوا کرکے تاوان وصول کیا تھا، اس حوالے سے ایس ایس پی نیول بیس علی رضا کو انکوائری سونپ دی گئی ہے، جب کہ ڈی ایس پی فہیم فاروقی کو معطل کرکے ان سے فوری طور پر پولیس موبائل بھی واپس لے لی گئی ہے، آر آر ایف میں کسی بھی بدعنوان افسر یا اہلکار کی جگہ نہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں