علی ظفر کے نانا کا انتقال ہوگیا

میرے نانا کی زندگی کا خلاصہ چند سطروں میں نہیں کیا جا سکتا، علی ظفر

میرے نانا کی زندگی کا خلاصہ چند سطروں میں نہیں کیا جا سکتا ، علی ظفر فوٹوسوشل میڈیا

LOS ANGELES:
معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کے نانا کا انتقال ہوگیا۔

علی ظفر نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنے نانا کی چند یادگار تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو یہ افسوسناک خبر سنائی۔


علی ظفر نے کہا میرے نانا محمد امین جن کے میں ہمیشہ سے بہت قریب رہا اور جو بچپن میں میرے آئیڈیل تھے۔ وہ ایک خودمختار انسان تھے انہوں نے ہمیں محنت، ایمانداری، شفقت اور دوسروں کی دیکھ بھال کی اہمیت کا درس دیا۔ اب ہم میں نہیں رہے، آج ان کا انتقال ہوگیا۔

علی ظفر نے کہا میرے نانا کی زندگی کا خلاصہ چند سطروں میں نہیں کیا جا سکتا۔ براہ مہربانی میرے نانا کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کریں۔

Load Next Story