
پرفیوم آپ کے جمالیاتی ذوق کے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت کے اہم رازوں سے بھی پردہ اٹھاتا ہے، آپ کی پسندیدہ خوشبو آپ کی شخصیت کے سارے راز کھول دیتی ہے۔
تُرش خوشبو
اگر آپ کو تُرش خوشبو جات پسند ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ میں لیڈر شپ خصوصیات ہیں۔ عزیر و اقارب، دوست احباب کے خیال میں آپ مستقل مزاج اور بعض اوقات حاکمانہ طبیعت رکھنے والے فرد ہیں۔ سِٹرس سے بننے والی خوشبو پرعزم اور مضبوط افراد کی نمائندگی کرتی ہیں۔

پھولوں کی خوشبو
کیا آپ کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنےسے قبل اس کے تمام ممکنہ نتائج پر غور کرتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو پھر یقیناً آپ پھولوں سے مہکتی خوشبو کے دلدادہ ہوں گے۔ آپ حساس، دوسروں کا خیال رکھنے والے اور ہمدرد طبیعت کے مالک ہیں۔ آپ ہمیشہ خود سے زیادہ دوسروں کی بھلائی کا سوچتے ہیں۔ پھولوں سے بنی خوشبو باوقار لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

لیونڈر کی خوشبو
اگر آپ کا حلقہ احباب وسیع ہے، آپ دلکش اور طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں تو پھر یقیناً آپ کی پسندیدہ خوشبو لیونڈر ہوگی۔ آپ کے دوست ، رشتے دار آپ کی صحبت میں وقت گذار کر لطف اندوز ہوتے ہیں اور سب سے اہم بات یہ کہ آپ دوسروں کے ساتھ دوستانہ رویے اورحقیقی برتاؤکرتے ہیں۔ آپ دوستی کی اہمیت کو جانتے ہیں اور اس بات سے بھی بخوبی واقف ہیں کہ برے وقتوں میں انہیں کیسے خوش کیا جاتا ہے۔

تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔