کیویز پاکستان کے ٹور کیلیے نیم رضامند

یقین ہے ہم سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوجائیں گے، چیف ایگزیکٹیو نیوزی لینڈ کرکٹ


Sports Desk June 28, 2021
یقین ہے ہم سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوجائیں گے، وائٹ

کیویز ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے ٹور کیلیے نیم رضامند ہوگئے۔ اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ کہتے ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ ہم سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوکر دورے پر جائیں گے، انھوں نے اپنے پلیئرز کو ملتوی شدہ آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت کا بھی عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کا دورہ کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، کیویز نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ 2003 میں کیا تھا جب ان کی ٹیم کو 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں وائٹ واش کی خفت سے دوچار ہونا پڑا تھا، نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ باہمی سیریز کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ٹور کی خواہش رکھتے اور اس کے لیے ہم پی سی بی اور حکومتی ایجنسیز کے ساتھ مل کے کام کر رہے ہیں۔

یہ عمل عمدگی سے جاری ہے تاکہ ہم سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہو جائیں اور مجھے یقین ہے کہ ایسا ہو جائے گا اور ہم پاکستان کا ٹور کریں گے۔ دریں اثنا نیوزی لینڈ کا اگلے 12 ماہ کا شیڈول انتہائی مصروف ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کیویز نے 9 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچز کھیلنے ہیں، اس کے ساتھ کچھ کیوی پلیئرز ملتوی شدہ آئی پی ایل میں بھی حصہ لیں گے۔ ڈیوڈ وائٹ کہتے ہیں کہ اس وقت بہت سی چیزیں پر غور ہورہا ہے لیکن آئیڈیل صورتحال یہ ہوگی کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے سیکنڈ لیگ میں شرکت کی اجازت دے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں