ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فی صد ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 20 افراد جاں بحق، 914 مثبت کیسز رپورٹ


ویب ڈیسک June 28, 2021
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 20 افراد جاں بحق، 914 مثبت کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فی صد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن ملک میں کورونا صورتحال کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44 ہزار 496 ٹیسٹ کئے گئے اور 914 افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 2 فی صد رہی۔

ایک روز میں کورونا سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے 11 افراد وینٹیلیٹرز پر تھے۔ ان اموات میں سے سندھ میں 8، کے پی 4، پنجاب میں 8 افراد کا انتقال ہوا۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اب تک 22 ہزار 231 اموات ہو چکی ہیں۔

ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 55 ہزار 657 افراد میں کورونا تشخیص ہو چکی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 1 ہزار 201 ہے، جبکہ فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 225 ہے۔

639 ہسپتالوں میں 2 ہزار 214 مریض داخل ہیں جن میں سے 258 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں