اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت کاقوی امکان ہے، ذرائع


ویب ڈیسک June 28, 2021
جلاس میں اعلی عسکری حکام پارلیمانی قیادت کو قومی سلامتی کے ایشو پر بریفنگ دیں گے، ذرائع۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی سلامتی کے امور پر بڑی بیٹھک بلالی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس یکم جولائی کو تین بجے بلایا گیا ہے، جس میں اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت کاقوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جب کہ اجلاس میں اعلی عسکری حکام پارلیمانی قیادت کو قومی سلامتی کے ایشو پر بریفنگ دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |