بنگلادیش میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

دھماکا 3 منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر ہوا تاہم ابھی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں، ڈھاکا پولیس


ویب ڈیسک June 28, 2021
دھماکا 3 منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر ہوا تاہم ابھی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں، ڈھاکا پولیس۔ ڈھاکا ٹریبیون

ڈھاکا میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 3 منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے تاہم ابھی تک دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |