سعودی عرب میں بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا بھی آغاز

سعودی عرب میں اب 12 سے 18 سال کے افراد کو فائزر کی ویکسین لگائی جا رہی ہیں


ویب ڈیسک June 28, 2021
سعودی ڈرگ اینڈ فوڈ اتھارٹی نے فائزر ویکسین کی بچوں میں استعمال کی منظوری دیدی، فوٹو: فائل

سعودی عرب میں 12 سے 18 سال کے افراد کو فائزر کی کورنا ویکسین کے ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے فائزر کی کورونا ویکسین 12 سے 18 سال کے افراد کو لگانے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد مملکت میں بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری سے قبل اس عمر کے لیے ویکسین کے تجربات کیے گئے تھے جو مکمل طور محفوظ ثابت رہے اور ان عمر کے افراد میں بھی فائزر کی ویکسین مفید ثابت ہوئی۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 70 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک دیئے جانے کے بعد اب 50 برس اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ویکسین کا دوسرا ٹیکہ بھی لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 1 کروڑ 65 لاکھ اور 58 ہزار سے زائد ویکسین کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 760 ہوگی ہے اور وائرس سے 4 لاکھ 42 ہزار افراد متاثر ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں