بھارتی پولیس کا منشیات پارٹی پر چھاپہ متعدد بھارتی اداکارائیں گرفتار

غیر قانونی پارٹی سے منشیات اور الکوحل کی بوتلیں بھی قبضے میں لے لی ہیں، پولیس

غیر قانونی پارٹی سے منشیات اور الکوحل کی بوتلیں بھی قبضے میں لے لی ہیں، پولیس - فوٹو: فائل

WASHINGTON:
بھارتی پولیس نے غیر قانونی پارٹی پر چھاپہ مارکر نامور اداکارہ ہینا پنچل سمیت 22 افراد کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو رات گئے اطلاع ملی کہ ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناشک میں ایک بلڈنگ میں غیر قانونی پارٹی (جہاں منشیات اور جسم فروشی) ہورہی ہے جہاں بالی ووڈ سمیت مراٹھی فلم انڈسٹری کے اداکار موجود ہیں۔


پولیس نے فوری طور پر اس بلڈنگ پر چھاپہ مارا اور وہاں موجود متعدد اداکاراؤں سمیت 22 افراد کو حراست میں لے لیا اور بعد ازاں ان کے خون کے نمونے بھی لیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی جانب سے پولیس سے سوال کیا گیا کہ کیا پارٹی میں موجود تمام افراد نشے کی حالت میں تھے؟ جس پر پولیس حکام نے جواب دیا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا البتہ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر ہم کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے تاہم ہم نے پارٹی میں موجود 22 لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں 12 خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں پر اداکارہ ہینا پنچل جو مراٹھی فلم انڈسٹری میں بہت مشہور ہیں، کے علاوہ کوئی بڑا فنکار موجود نہیں تھا البتہ ان میں 6 چھوٹی اداکارائیں موجود تھیں جو متعدد بالی ووڈ اور ساؤتھ کی فلمیں کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں سے متعدد اقسام کی منشیات اور الکوحل کی بوتلیں قبضے میں لی گئی ہیں۔
Load Next Story