سونے کی درآمدات میں دسمبر میں 1127 فیصد اضافہ
گزشتہ ماہ 2.17 کروڑ کا 509 کلو، نومبر میں 17.7 لاکھ کا 41 کلو سونا منگوایا گیا تھا
سونے کی درآمدات جولائی سے دسمبر2013 کے دوران 16 کروڑڈالر سے بھی تجاوز کرگئی۔
بیوروشماریات سے جاری رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں 45.33 فیصد زائد سونا درآمد کیا گیا، گزشتہ 6ماہ کے دوران سونے کی درآمدی مالیت 16 کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہی جبکہ سال2012-13 کی پہلی ششماہی میں سونے کا درآمدی بل 11 ارب 11کروڑ 92لاکھ ڈالر رہا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق حجم کے لحاظ سے سونے کی درآمدات میں کم وبیش93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جولائی سے دسمبر 2013 میں 3936 کلو گرام سونا درآمد کیاگیا جبکہ جولائی سے دسمبر2012 میں سونے کی درآمدات کا حجم 2042 کلو گرام رہا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیاکہ صرف دسمبر 2013 میں2کروڑ16لاکھ 79 ہزار کا 509 کلوگرام سونا درآمدکیاگیا جبکہ نومبر2013 میں 17 لاکھ 67ہزار ڈالر کا 41کلوگرام اور دسمبر 2012 میں 3 کروڑ63 لاکھ77 ہزار ڈالر کا662 کلوگرام سونا منگوایاگیاتھا، اس طرح دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر سونے کی درآمد میں مالیت کے لحاظ سے 1126.88 فیصداضافہ ہوا تاہم سالانہ بنیادوں پر سونے کادرآمدی بل 40.40فیصدکم رہا۔