پشاور میں جائیداد کے تنازع پر 5 افراد قتل

2 فریقین کے درمیان پشتخرہ بالا میں پلاٹ کے تنازع پر جاری جرگہ میں فائرنگ ہوئی، پولیس


Crime Reporter June 28, 2021
2 فریقین کے درمیان پشتخرہ بالا میں جائیداد کے تنازع پر جاری جرگہ میں فائرنگ ہوئی، پولیس ۔ فوٹو : فائل

پشتہ خرہ بالا میں پلاٹ کے تنازع پر دو فریقین کے مابین گولیاں چل گئیں جس کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے جرگہ میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ پولیس نے جاں بحق افرا د کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیں۔ علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

واقعات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سربند کی حدود پشتخرہ بالا میں فریق اول حیدر آفریدی اور فریق دوم اصغر آفریدی کے مابین پلاٹ کے تنازع پر جرگہ ہو رہا تھا۔ اس دوران دونوں فریقین کسی بات پر الجھ پڑے اور ایک دوسرے پر بندوقیں تان لیں جس کے نتیجے میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں فریق اول سے حیدر، کاشف اور واحد گل جبکہ فریق دوم سے اصغراور امیر بہادر کو گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ سے فریق اول سے عرفان نامی شخص بھی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد کی غرض سے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کیا جبکہ جائے وقوع سے اہم شواہد جمع کیے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے نکلنے سے بھی ڈرنے لگے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات مزید خراب ہونے سے بچائے اور علاقے میں بھاری نفری تعینات کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |