
تفصیلات کے مطابق جیکسن کے علاقے کیماڑی میں اتوار کی شب شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ کے دوران شہری گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا، اطلاع ملنے پر جیکسن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوئے دولہے ذیشان کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ اس کے دیگر 2 دوستوں کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
پولیس کے مطابق شادی کے تقریب کے دوران دولہا ذیشان نے اپنے دیگر 2 دوستوں کے ہمراہ فائرنگ کی تھی جس سے عاطف نامی شہری ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا، پولیس نے ملزم کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال کیے جانے والا اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیاہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔