ٹی 20کرکٹ وکٹوں کی سنچری کا سنگِ میل ندا ڈار کا منتظر

34 سالہ کرکٹر یہ سنگ میل عبور کرنے والی پہلی پاکستانی اور دنیا کی پانچویں خاتون کرکٹر بنیں گی۔


Sports Reporter June 29, 2021
34 سالہ کرکٹر یہ سنگ میل عبور کرنے والی پہلی پاکستانی اور دنیا کی پانچویں خاتون کرکٹر بنیں گی۔فوٹو : فائل

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری کا سنگِ میل ندا ڈار کا منتظر ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز بدھ سے سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں شروع ہورہی ہے، آل راؤنڈر کو 100وکٹیں مکمل کرنے کیلیے مزید ایک شکار درکار ہوگا، گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ کرکٹر یہ سنگ میل عبور کرنے والی پہلی پاکستانی اور دنیا کی پانچویں خاتون کرکٹر بنیں گی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈین انیسہ محمد (120)، آسٹریلوی ایلیسی پیری (115)، جنوبی افریقی شبنم اسماعیل(110) اور انگلینڈ کی آنیا شربسول (102وکٹیں) اس فہرست میں موجود ہیں، ندا ڈار نے105میچز میں 18.35 کی اوسط سے 99 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا کہ کرکٹ میں اچھے اور بْرے دن آتے ہیں مگر وابستگی کبھی ختم نہیں ہوتی، میرے100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کے ساتھ اگر قومی ٹیم کو فتح بھی حاصل ہوتو خوشی دوبالا ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں