خیبرپختونخوا او پی ڈیز میں مریضوں کیلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا


شاہدہ پروین/ June 29, 2021
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا

NEW DELHI: خیبرپختونخوا کے تمام ایم ٹی آئی اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کے لئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے تمام ایم ٹی آئی اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں مریضوں کے علاج کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کردیا گیا ہے۔ تمام ایم ٹی آئی اسپتالوں میں او پی ڈی اور ادارہ جاتی پریکٹس کے لئے رجوع کرنے والے مریضوں کےلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا اس کے ثبوت فراہم کرنا لازم ہوں گے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تمام 18 سال اور اس سے زائد العمر افراد کےلئے اوپی ڈی اور ادارہ جاتی پریکٹس کنسلٹیشن میں کورونا ویکسینیشن کروانے کے ثبوت فراہم کرنا لازمی ہوں گے،مریضوں کے ساتھ تیمادار بھی کورونا ویکسینیشن کے ثبوت لازمی فراہم کریں گے۔ جن افراد نے ویکسینیشن نہیں کروائی ہوگی انہیں اسپتال میں کنسلٹیشن سے قبل مفت ویکسین لگائی جائے گی۔ اسی طرح 18سال سے کم عمر افراد ماسوائے کورونا کی علامات کے حامل افراد کے ان شرائط سے مستشنی ہوں گے۔ ایسے 18 سال سے کم عمر کے افراد جن میں کووڈ 19 کی علامات ہونگیں ایسی صورتحال میں کووڈ اے جی آر ڈی ٹی یا پی سی آر رزلٹ مزید کنسلٹیشن کے لئے درکار ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |