
مبارکباد دینے والے لوگوں میں 150 سے زائد سربراہان مملکت اور مختلف سیاسی جماعتوں کے 200 سے زائد رہنما شامل ہیں۔ ان تہنیتی پیغامات سے چینی کمیونسٹ پارٹی کےلیے عالمی برادری کی نئی توقعات کا اظہار ہوا ہے۔
اسی کے ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ایشیاء، افریقہ اور لاطینی امریکا کے متعدد ممالک کے ذرائع ابلاغ کے سربراہان نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے مرکزی شعبہِ تشہیر کے نائب سربراہ، چائنا میڈیا گروپ کے چیف ڈائریکٹر اور چیف ایڈیٹر شین ہائی شونگ کو تہنیتی پیغامات بھیجے جن میں سی ایم جی کے تمام عملے اور چینی ذرائع ابلاغ سے وابستہ ساتھیوں کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
نیشنل پریس ایسوسی ایشن تھائی لینڈ کے چیئرمین مینگ کونگ بنگ بولاپا نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر چین اور چینی عوام کی خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ صدر شی جن پھنگ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین اور تھائی لینڈ کے عوام کے درمیان دوستی آنے والی نسلوں تک جاری رہے گی۔
معروف سعودی تھنک ٹینک، سائنسی تحقیق اور نالج ایکسچینج سینٹر کے چیئرمین یحیی محمود نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کے قیام کے بعد، سعودی ذرائع ابلاغ کے ساتھ تعاون نے ایک نئی رفتار سے ترقی حاصل کی ہے جس نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو بے حد فروغ دیا ہے۔ انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کی خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔