رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں سے133ملزمان کو گرفتار کر لیا
گرفتارشدگان میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی شامل ہیں ، منگھوپیر سے ایک مغوی بھی بازیاب کرالیا گیا
شہر بھر میں پولیس و رینجرز نے مختلف مقامات پر آپریشن کے بعد 133 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ ، دستی بم ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
ملزمان میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی شامل ہیں ، منگھوپیر سے ایک مغوی بھی بازیاب کرالیا گیا ، تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی ٹیم نے بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 2 بھتہ خوروں عاطف اور غازی کو گرفتار کرلیا ، ملزمان آرام باغ کی پیپر مارکیٹ میں تاجروں سے بھتہ وصول کرتے تھے، ملزمان کے خلاف بھتے سے متعلق کئی مقدمات اور متعدد شکایات بھی درج ہیں ، پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے ، لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں حساس ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے کارندے آغا خان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ، سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران پولیس نے 92 چھاپہ مار کارروائیوں اور 3 مقابلوں کے بعد 105 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
ملزمان میں 34 اشتہاری و مفرور ، 7 ڈکیت و رہزن ، 2 بھتہ خور اور قتل کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان بھی شامل ہیں ، ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 25 ہتھیار برآمد کرلیے گئے ، رینجرز کے ترجمان میجر سبطین نے ایکسپریس کو بتایا کہ رینجرز نے کنواری کالونی ، شیر پاؤ کالونی ، فیڈرل بی ایریا ، روزی گوٹھ ، مومن آباد ، منگھوپیر روڈ ، کلاکوٹ ، گل گوٹھ اور کھوکھراپار میں چھاپہ مار کارروائیاں جبکہ بہادرآباد چورنگی پر اسنیپ چیکنگ کی ، مذکورہ تمام کارروائیوں میں 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان میں لیاری گینگ وار اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی شامل ہیں ، علاوہ ازیں پیر کی شب نصرت بھٹو کالونی میں رینجرز کی موبائل کے قریب دھماکے کے بعد رینجرز نے منگھوپیر کے علاقے کنواری کالونی میں سرچ آپریشن کیا اور کالعد تنظیم سے تعلق رکھنے والے 9 ملزمان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، رینجرز کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک مغوی قمر محمود کو بھی بازیاب کرایا گیا۔