اداکاری خود کو مصروف رکھنے کا بہانہ ہے امیتابھ

اداکاری سے کنارہ کش ہونے کاابھی کوئی ارادہ نہیں،ایسا کیا توبیمار پڑجائوں گا


APP January 22, 2014
اداکاری سے کنارہ کش ہونے کاابھی کوئی ارادہ نہیں،ایسا کیا توبیمار پڑجائوںگا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

اداکار امیتابھ بچن نے کہا کہ وہ اداکاری سے کنارہ کشی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

امیتابھ بچن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ فارغ نہیں بیٹھ سکتے۔ اداکاری ان کا جنون ہے وہ اداکاری سے کنارہ کش ہونے کاابھی کوئی ارادہ نہیں رکھتے اگر انھوں نے ایسا کیا تو وہ بیمار پڑ جائیں گے۔

 photo 3_zps2f9fc5aa.jpg

اداکار امیتابھ بچن نے کہا کہ بہت لوگ ان سے یہ سوال کرتے ہیں کہ 71 برس کے ہوگئے ہیںاور ابھی بھی اداکاری کیوں کررہے ہیں، ان کا یہی جواب ہوتا ہے کہ جس دن انھوں نے اداکاری چھوڑی وہ بستر سے لگ جائیں گے ۔ امیتابھ کی اگلی فلم ''بھوت نات 2- '' ہوگی جو فلم ''بھوت نات '' کا سیکوئل ہے، فلم جلد نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں