انڈسٹری سے وابستہ افراد معیاری فلمیں بنائیں مصطفی قریشی

چند فلموں کی کامیابی سے یہ نہیں سمجھ لینا چاہیے کہ مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں


این این آئی January 22, 2014
چند فلموں کی کامیابی سے یہ نہیں سمجھ لینا چاہیے کہ مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کی ذمے داری ہے کہ وہ نئے دور اور نئی سوچ کے ساتھ اچھی اور معیاری فلمیں بنائیں۔

نئی فلموں کی کامیابی سے ہمیں ایک بار پھر سنبھلنے کا موقع ملا ہے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے موضوعات کا انتخاب کرکے ایسی فلمیں بنائیں جو عوام کے معیار پر پورا اترتی ہوں۔

 photo 6_zps1645d579.jpg

ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ اب فلم بین بہت زیادہ باشعور ہوچکے ہے،وہ سنیما جاکرصرف ان ہی فلموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر بنائی گئی ہوں ۔ مصطفی قریشی نے مزید کہا کہ چند فلموں کی کامیابی سے ہمیں یہ نہیں سمجھ لیتا چاہیے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں ہمیں محنت جاری رکھنا ہو گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں