امریکا کا پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان

امریکا دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، پریس سیکرٹری جین ساکی


ویب ڈیسک June 29, 2021
پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، فوٹو: فائل

KARACHI: صدر جوبائیڈن نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کی کورونا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے دنیا کو کورونا وائرس سے نجات دلانے کے لیے کئی ممالک کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔

پریس سیکرٹری جین ساکی نے مزید بتایا کہ امریکا دنیا بھر سے کورونا کے خاتمے کے لیے کی گئی کاوشوں کی قیادت کر رہا ہے جس کے تحت پاکستان کے علاوہ جنوبی امریکی ملک پیرو کو 20 لاکھ فائزر اور وسطی امریکی ملک ہنڈراس کو 15 لاکھ موڈرنا ویکسین کی خوراکیں بھیجی جائیں گی جب کہ مزید ممالک کو بھی وبا سے تحفظ کے لیے مزید ویکسین کی فراہمی جاری ہے۔

قبل ازیں وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں 25 ملین خوراکیں بانٹنے کا منصوبہ تیار کیا ہے تاہم امریکی صدر جوبائیڈن نے دعویٰ کیا تھا کہ جون کے آخر تک عالمی سطح پر ویکسین کی 80 ملین خوراکوں کی تقسیم کا ارادہ رکھتا ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین کی ہنگامی استعمال اور امریکی کے اتحادیوں اور شراکت داروں میں تقسیم کرنے کے لیے 25 فیصد خوراکوں کو ریزرو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں چن کی سائنوفارم، سائنو ویک، کینسینو، برطانیہ کی آسٹرازینیکا اور امریکا کی فائزر کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہیں تاہم اب میڈورنا کے اضافے سے ویکسینیشن میں مزید تیزی آئے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں