کنگنا کو پاسپورٹ کی تجدید کے معاملے پر ایک اور ناکامی کا سامنا

بھارتی حکومت نے کنگنا رناوت کے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کردیا تھا


ویب ڈیسک June 29, 2021
بھارتی حکومت نے کنگنا رناوت کے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کردیا تھا

عدالت نے کنگنا رناوت کو پاسپورٹ تجدید کے لیے دوبارہ درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی حکام نے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کردیا ہے لہذا عدالت پاسپورٹ کی تجدید کا حکم دے۔ کنگنا کی درخواست پر عدالت نے ممبئی پاسپورٹ آفس کے حکام سے جواب طلب کیا تھا جس پر آج عدالت میں جواب جمع کرادیا گیا ہے۔

ممبئی پاسپورٹ آفس نے عدالت کوبتایا کہ کنگنا رناوت مجرمانہ کیسز میں نامزد ہیں اور ان کے خلاف کیس کی کارروائی ہونا باقی ہے لہذا اداکارہ کے وکیل عدالت میں کیس سے متعلق وضاحت جمع کرائیں، اس کے بعد درخواست میں ضروری تبدیلیاں کرکے پاسپورٹ آفس میں جمع کرائیں جس کے بعد کنگنا کی درخواست پر نظرثانی کی جائے گی۔

عدالت نے ممبئی پاسپورٹ آفس کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کو منظور کرتے ہوئے کنگنا رناوت کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے دوبارہ درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں