سونا 900 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

سونے کی قیمت گھٹ کر 108600 روپے تولہ ہوگئی


Staff Reporter June 29, 2021
سونے کی قیمت گھٹ کر 108600 روپے تولہ ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی واقع ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 1768 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900 روپے اور 772 روپے کی کمی واقع ہوگئی۔

اس کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 108600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 93107 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 10روپے گھٹ کر 1410 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8.58روپے گھٹ کر 1208.84روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں