کلفٹن میں رہائش پذیر افراد کے لیے پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار

چند روز قبل کلفٹن میں پالتو کتوں نے حملہ کرکے شہری کو شدید زخمی کردیا تھا

چند روز قبل کلفٹن میں پالتو کتوں نے حملہ کرکے شہری کو شدید زخمی کردیا تھا

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن میں رہنے والے مکینوں کے لیے پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق سی بی سی کی حدود میں رہائش پذیر مکین اپنے پالتو کتوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کرائیں گے، پالتوں کتوں کے حوالے سے مالکان مکمل معلومات فراہم کرنے کے مجاز ہوں گے، پالتو کتوں کی رجسٹریشن کنٹونمنٹ ایکٹ 1924 کے شق نمبر 119 کے تحت کی جارہی ہے، گھروں میں کتے پالنے والے مکین اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر، پتہ، رابطہ نمبر، کتے کی نسل، جنس اور رنگ کی تفصیلات فراہم کریں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں پالتو کتوں نے واک کرنے والے شہری کو بھنبوڑ ڈالا

اس بات کی بھی معلومات دی جائیں کہ کتا رکھنے کا کیا مقصد ہے اور اس کی ویکسینشن کب کرائی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن فارم کے ہمراہ پالتو کتے کی تصویر، ویکسنیشن کارڈ اور ویٹنری ڈاکٹرکی رپورٹ منسلک کرنا بھی لازم ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کلفٹن میں پالتو کتوں نے حملہ کرکے شہری کو شدید زخمی کردیا جس پر متاثرہ شہری نے مقدمہ درج کرایا تھا۔
Load Next Story