پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

والدین اور بچے گھروں پر رہیں اور ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، مراد راس

سرکاری اسکول یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے، محکمئہ تعلیم ( فوٹو:فائل)

وزارتِ تعلیم پنجاب نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنی ٹوئٹ میں صوبے کے سرکاری اسکولوں میں ایک ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ چھٹیوں کا دورانیہ یکم جولائی سے یکم اگست تک ہوگا۔ انہوں نے والدین اور بچوں سے گھروں پر رہنےاور ایس او پیز پر عمل درآمد کی درخواست بھی کی۔

Load Next Story