لنڈی کوتل میں دھماکا 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی

دو بچے ویران جگہ سے بارودی مواد کو اسکریپ سمجھ کر گھر میں لے آئے اور اس سے کھیل رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا


ویب ڈیسک June 29, 2021
دو بچے ویران جگہ سے بارودی مواد کو اسکریپ سمجھ کر گھر میں لے آئے اور اس سے کھیل رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا (فوٹو : فائل)

خیبر پختون خوا کے علاقے لنڈی کوتل کے ایک گھر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا لنڈی کوتل کے علاقے سدوخیل تاتارہ گراؤنڈ کے قریب واقع ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے فوری طور پر وہاں پہنچ گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر پشاور اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا دنیا گل نامی شخص کے گھر میں ہوا جس کے نتیجے میں دنیا گل کی بیوی، دو بیٹے اور دو کمسن مہمان چل بسے جب کہ تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ دو بچے ویران جگہ سے بارودی مواد کو اسکریپ سمجھ کر گھر میں لے آئے اور اس سے کھیل رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا اور یہ ہلاکتیں ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں