بھارتی کامیڈین کپل شرما نے پروگرام کیلیے اپنا معاوضہ دگنا کردیا

’دی کپل شرما شو‘ جلد آن ایئر ہوگا اور اس بار ہم نئے چہرے بھی متعارف کروارہے ہیں، کپل شرما


ویب ڈیسک June 29, 2021
’دی کپل شرما شو‘ جلد آن ایئر ہوگا اور اس بار ہم نئے چہرے بھی متعارف کروارہے ہیں، کپل شرما

بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما نے اپنے پروگرام 'دی کپل شرما شو' کے لیے اپنا معاوضہ دگنا کردیا۔

بھارت میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کے پیش نظر ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ رکی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے بھارت کے کامیاب ترین کامیڈی پروگرام 'دی کپل شرما شو' کو بھی آف ایئر کردیا گیا تھا تاہم ان کے مداح بے صبری سے کپل شرما کی واپسی کا انتظار کررہے ہیں۔

ابتدائی طور پر کپل شرما نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم کچھ وقت کے لیے آرام چاہتے تھے اور میری گھریلو مصروفیات کے باعث اس پروگرام کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ اس دوران کپل شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش بھی ہوئی تاہم 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی پروگرام کی شوٹنگ کا آغاز دوبارہ نہ ہوسکا۔

رپورٹس کے مطابق 'دی کپل شرما شو' کی انتظامیہ چھوٹے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہے اور جلد ہی پروگرام کی شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا جائے گا تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کے پروگرام کے میزبان کامیڈین کپل شرما نے اپنے معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کپل شرما جو پہلے ایک پروگرام کے 30 لاکھ روپے لیتے تھے لیکن اب انہوں نے ایک پروگرام کے لیے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کردیا ہے اس طرح وہ ایک ہفتے میں ایک کروڑ روپے معاوضہ لیں گے تاہم اس حوالے سے پروگرام کے پروڈیوسرز یا خود کپل شرما نے اب تک تصدیق نہیں کی۔

اس سے قبل کپل شرما نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا تھا کہ ہم بہت جلد آن ایئر ہوں گے لیکن اس بار ہمارا پروگرام کا فارمیٹ تھوڑا مختلف ہوگا جب کہ ہم نے بہت سے نئے لوگوں کے انٹریوز بھی کیے ہیں اور نئے سیزن میں ان نئے چہروں کو بھی متعارف کروائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں