دنیا کا سب سے بڑا قابلِ حل ریوبک کیوب ہانگ کانگ میں نصب

ایک شاپنگ سینٹر میں دنیا کا سب سے بڑا ریوبک معما ایک طرف سے آٹھ فٹ چوڑا ہے

تصویر میں دنیا کی سب سے بڑی ریوبک کیوب کو دیکھا جاسکتا ہے جس کے ایک طرف کا رقبہ ڈھائی میٹر سے بھی زائد ہے۔ فوٹو: بشکریہ یوپی آئی

ہانگ کانگ کے ایک غیرمعروف مال سے آئی ہوئی خبر اور ویڈیو کا ان دنوں بہت چرچا ہے جہاں دنیا کا سب سے بڑا اور اصلی ریوبک کیوب نصب کیا گیا ہے۔ تاہم گھمانے کے لیے خاصی کوشش کی ضرورت ہوتی ہے اور دو سے تین افراد مل کر ایک سائیڈ کو گھماپاتے ہیں۔ اس کی ایک طرف کی لمبائی اور چوڑائی 8 فٹ اور ڈھائی انچ کے برابر ہے۔



اس کی دلچسپ ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں شروع سے ریوبِک کیوب کی تعمیر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ قریب ایک درجن سے زائد ماہرین اور انجینیئر نے مل کر اسے ڈیزائن کیا ہے۔ اس کی تیاری میں سب سے بڑا چیلنج تھا کہ مکعب کی تمام افراد آسانی سے گھوم سکیں اور ٹوٹ پھوٹ کی شکار نہ ہوں۔ اس کے لیے اندرونی اور بیرونی مکینزم کو خصوصی طور پر ہلکا پھلکا بنایا گیا ہے۔ ویڈیو کےآخر میں ٹیم کے اراکین اس سے کھیلتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔




اگرچہ یہ ویڈیو 28 مارچ 2021 کی ہے جس میں 2.503 x 2.505 x 2.502 میٹر رقبے کی کیوب کو عملی طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم اس کی تفصیلات چند روز قبل ہی جاری کی گئی ہیں۔

ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر جاری کی ہے جو اعتراف ہے کہ یہ کیوب اب جسامت میں ایک ریکارڈ قائم کرچکی ہے۔ نینا شاپنگ مال میں نصب اس کیوب کو اب لوگوں کی بڑی تعداد دیکھنے کے لیے آرہی ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز ایک برطانوی انجینیئر کے پاس تھا جس نے اس وقت سب سے بڑا ریوبک کیوب بنایا تھا جس کا رقبہ 6 فٹ سات انچ تھا۔
Load Next Story