پولیس کانسٹیبل کے قتل کا ڈراپ سین بیٹے ہی قاتل نکلے

ملزم حمزہ اور اسد نے گھریلو ناچاکی پر اپنے والد کوسر پرڈنڈے مار کر قتل کر دیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک June 29, 2021
ملزم حمزہ اور اسد نے گھریلو ناچاکی پر اپنے والد کوسر پرڈنڈے مار کر قتل کر دیا تھا، پولیس

ماڈل ٹاؤن میں پولیس کانسٹیبل کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، قتل میں کانسٹیبل کے اپنے بیٹے ہی ملوث نکل آئے۔

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ذوہیب نصراللہ رانجھا کے مطابق 45 سالہ کانسٹیبل عبدالقیوم کو قتل کرنے والے دونوں بیٹوں کو گرفتارکر لیا گیا، ملزم حمزہ اور اسد نے گھریلو ناچاکی پر اپنے والد کوسر پرڈنڈے مار کر قتل کر دیا تھا، مقتول نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور دونوں ملزمان اس کی پہلی بیوی سے ہیں۔

ذوہیب نصراللہ رانجھا نے بتایا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے مقتول کانسٹیبل کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات دیے تھے۔ کانسٹیبل عبدالقیوم جوڈیشل ونگ پولیس لائنز میں تعینات تھا، ملزمان قتل کی واردات کے بعد اپنے والد کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس پر دباؤ ڈالتے رہے، انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ عبدالحبیب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا، جنہوں نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

سی سی پی او لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی جب کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں