ساکنان شہر قائد مشاعرہ شعراکے رابطے کا ذریعہ ہےپیرذادہ قاسم

عالمی مشاعرے کو جاری رہنا چاہیے،محمود خان کی رہائش گاہ پر اجلاس سے خطاب


Showbiz Reporter January 22, 2014
پرسٹن انسٹیٹیوٹ کے کانووکیشن کے موقع پر مہمان خصوصی اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی،وزیر تعلیم نثار کھوڑو، چیئرمین منور احمد اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر عاصم نذیر قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

معروف شاعر اور دانشور پیرذادہ قاسم رضا صدیقی نے کہا ہے کہ ساکنان شہر قائد کے زیر اہتمام ہونے والے مشاعرے نہ صرف بین الاقوامی سطح پرمختلف ممالک کے شعرا کے درمیان رابطوں کا موثر ذریعہ ہیں بلکہ اردو زبان کے ذریعے ان عالمی مشاعروں سے صوبائی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو بھی فروغ ملے گا۔

عالمی مشاعرے کو بھرپورجذبے کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے معروف سماجی شخصیت اور آرٹس کونسل کے نائب صدر محمود احمد خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی اس وقت مشاعرے کا مرکز بن چکا ہے۔



ہمیں اس کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا، اس موقع پر محمود احمد خان کا کہنا تھا کہ ہمارے سینئرز نے مشاعرے کی جو روایت ڈالی ہے ہم اسے آگے لے کر چلنے کی کوشش کررہے ہیں، امیدہے رواں سال ہم پہلے سے بہترانتظامات کرسکیں گے اور ماضی کی طرح ہمارا مشاعرہ کامیاب ہوگا، اس موقع پراظہرعباس ہاشمی، افضال صدیقی، فرحان الرحمن و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں