بجلی کا بحران شدید لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا

بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا، ذرائع پاور ڈویژن


ویب ڈیسک June 30, 2021
شہروں میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہوگی، پاور ڈویژن ۔ فوٹو:فائل

پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اخیتار کرگیا ہے اور مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق شارٹ فال کے باعث شہروں میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہوگی، آئیسکو کو 500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، اسلام آباد میں 6 گھنٹے اور راولپنڈی شہر میں 8 گھنٹے بجلی بند رہے گی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہر 4 گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند رہے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |