ملک جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصان برداشت کر رہاہے فواد چوہدری

ٹک ٹاک پر پابندی اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلوں سے سر چکرا گیا، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک June 30, 2021
عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا،فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ملک جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہاہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا، گزشتہ روز ٹک ٹاک پر پابندی لگانے اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلے پڑہ کر سر چکرا گیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں ؟ پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہا ہے۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کینیڈا میں چندہفتےقبل ایک پاکستانی فیملی کو نسل پرستانہ حملے میں شہید کیا گیا اب دوبارہ ساسکرتون شہر میں ایک اور شہری کاشف پر انتہاپسندوں نے خنجروں سے حملہ کیا ہے، مغربی معاشرے میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے، امید کرتے ہیں کہ ایسے واقعات کے روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں