رینجرز کی موبائل کے قریب دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

زخمی حالت میں حراست میں لیے گئے مشتبہ شخص سے تفتیش جاری ہے، ذرائع


Staff Reporter January 22, 2014
نصرت بھٹو کالونی میں موبائل کو نشانہ بنایا گیا، 3 اہلکاروں سمیت6افراد زخمی ہوئے۔فوٹو:محمد نعمان/ایکسپریس،فائل

نصرت بھٹو کالونی موڑ پر رینجرز کی موبائل کے قریب کیے جانیوالے بم دھماکے کامقدمہ درج کر لیا گیا۔

رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے زخمی حالت میں حراست میں لیے جانے والے مشتبہ سے نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ہے اور دوران تفتیش کئی اہم انکشافات متوقع ہیں،تفصیلات کے مطابق سرسید ٹاؤن کے علاقے نصرت بھٹو کالونی موڑ کے قریب رینجرز کی موبائل کو سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کا مقدمہ ایکسپلوزیو ایکٹ ور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سرکار کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے زخمی حالت میں حراست میں لیے جانے والے مشتبہ افراد سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی جارہی ہے حراست میں لیے جانے والے افراد کا تعلق کا لعدم تنظیم ہے، واضح رہے کہ پیر کی شب نصرت بھٹو کالونی موڑ کے قریب اسنیپ چیکنگ میں مصروف رینجرز کی موبائل کو سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا ، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنائی دی ۔



جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، دھماکے سے رینجرز موبائل پر سوار3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بم سڑک کے کنارے نصب کیا تھا جس میں امپروائس ایکسپلوزیو ڈیوائس (IED) استعمال کی گئی تھی اور اسے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک کیا تھا ، بم سوہن حلوے کے ٹین کے ڈبے میں تیار کر کے مٹی میں دبایا گیا تھا جبکہ دھماکے سے سڑک پر ڈیڑھ فٹ سے زیادہ چوڑا اور ڈھائی فٹ سے زائد لمبا گڑھا پڑگیا ، بم مجموعی طور پر 2 کلو وزنی تھا جس میں ایک کلو دھماکہ بارود اور ایک کلو کے قریب بال بیرنگ اور نٹ بولڈ شامل کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |