اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ایک بار پھر خراب آئی سی یو میں داخل

دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے سبب آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک June 30, 2021
ڈاکٹرز دلیپ کمارکی دیکھ بھال میں مصروف ہیں اوران کی حالت میں بہتری آرہی ہے، بھارتی میڈیا فوٹوفائل

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔

98 سالہ اداکار دلیپ کمار کو رواں ماہ کی ابتدا میں طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ تقریباً ایک ہفتے تک زیرعلاج رہے تھے۔ بعد ازاں طبیعت میں بہتری کے باعث انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی ہے اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے. جس کے باعث انہیں گزشتہ روز ممبئی کے ہندوجا اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دلیپ کمار اس وقت آئی سی یو میں داخل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دلیپ صاحب کی طبیعت خراب ہونے پر اداکار کی عمر اور حال ہی میں اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے ان کے اہل خانہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں دوبارہ اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا۔ جہاں ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں اوران کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے سبب 6 جون 2021 کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور11 جون کو ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں