سیاحت کے شوقین شہری نے خود ہی کیمپر وین تیار کرلی

جواد گیلانی مقامی سطح پراس طرح کی مزید گاڑیاں بنانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ملک میں سیاحت کو فروغ دیا جاسکے


آصف محمود June 30, 2021
گاڑی میں دو پلنگ، 2 صوفے، کچن اورواش روم کی سہولت رکھی گئی ہے فوٹو: ظہور احمد

سیاحت کے شوقین ایک شخص نے کیمپروین تیارکی ہے جس میں ٹی وی ، 2 بیڈ، 2 صوفے، ڈائنگ، چھوٹا سا کچن اورواش روم سمیت کئی سہولتیں میسر ہیں۔



جوہرٹاؤن لاہورکے رہائشی جوادگیلانی بزنس مین ہیں تاہم سیاحت ان کا شوق ہے۔ اسی شوق کی تکمیل میں انہوں نے ایک کیمپروین تیارکی ہے جس میں گھرجیسی کئی سہولتیں رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس گاڑی میں چارسے پانچ افراد پرمشتمل فیملی اوردوست آسانی سے سفرکرسکتے ہیں،گاڑی میں کھانے پینے کا سامان، فرسٹ ایڈ اور آگ بجھانے کے آلات بھی نصب ہے جبکہ سولرسسٹم کابھی انتظام ہے۔



جوادگیلانی کہتے ہیں گاڑی میں زیادہ ترکام لکڑی اورسٹیل سے کیاگیاہے، دوبیڈ، دوصوفے، ڈائنگ ٹیبل، ٹی وی، واش روم کی سہولت میسرہے۔ گاڑی کے اندرمختلف کیبن بنائے گئے ہیں جن میں کھانے پینے کا سامان اوربرتن، فرسٹ ایڈاورآف بجھانے کاسامان رکھاگیاہے، گاڑی میں سولرسسٹم بھی نصب ہے۔



جواد گیلانی کہتے ہیں اس گاڑی کایہ فائدہ ہے کہ آپ اپنے دوستوں اورفیملی کے ساتھ کہیں بھی سیروسیاحت کے لئے جائیں توہوٹل کی ضرورت نہیں پڑتی ہے، عام کیمپنگ کی بجائے یہ گاڑی زیادہ بہترہے۔انہوں نے بتایا کہ سفرکے دوران جب آرام کرناہوتواسے کسی بھی کیمپنگ سائٹ، ہوٹل کی پارکنگ یاپھرکسی پٹرول پمپ پرکھڑاکرکے آرام کیاجاسکتاہے۔



جواد گیلانی نے بتایا کہ یہ گاڑی پرانی حالت میں 12 لاکھ روپے میں خریدی تھی، دولاکھ روپے گاڑی کی مرمت پرخرچ ہوئے جبکہ 6 لاکھ روپے اندرجوسہولتیں رکھی گئی ہیں ان پرخرچ ہوئے، اس کاڈیزائن اورتیاری خود کی ہے کچھ کام ماہرکاریگروں سے بھی کروائے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا وہ کچھ مقامی اورغیرملکی گاڑیوں کودیکھ رہے ہیں تاکہ اس طرح کی مزیدگاڑیاں تیارکی جاسکیں ۔وہ یہ پیغام دیناچاہتے ہیں کہ پاکستان سیاحوں کے لئے پرامن ملک ہیں، غیرملکی سیاح اپنی گاڑیوں میں آئیں اورپاکستان کے خوبصورت علاقوں کی سیرکریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |