
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا پیر کالونی میں لڑکی کے فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی، تو ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کینٹ پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ پولیس ٹیم نے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمہ کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والی خاتون کی شناخت نجمہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، اور اس سے قبضے سے پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ شہریوں میں خوف و ہراس پھلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔