ڈریپ نے پاکستانی ساختہ وینٹی لیٹر ’پاک وینٹ‘ کو رجسٹرکرلیا

انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل مریضوں کے لیے بننے والے پاک وینٹ وینٹی لیٹر کی سروس لائف دس سال ہے


ویب ڈیسک June 30, 2021
انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل مریضوں کے لیے بننے والے پاک وینٹ وینٹی لیٹر کی سروس لائف دس سال ہے۔(فوٹو: خلیج ٹائمز)

LONDON: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ پاکستانی ساختہ آئی سی یو وینٹی لیٹر ( پاک وینٹ) کو رجسٹر کردیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ) نے مقامی طور پر تیار کردہ پاکستانی ساختہ آئی سی یو وینٹی لیٹر ( پاک وینٹ) کو رجسٹریشن سرٹفکیٹ جاری کردیا ہے۔

ڈریپ کے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ کے مطابق پاک وینٹ نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹیفک کمیشن نے تیار کیا ہے۔ جو کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل مریضوں کے لیے ہے۔ پاک وینٹ وینٹی لیٹر کی سروس لائف دس سال ہے۔

ڈریپ سرٹفیکیٹ کے مطابق پاک ویینٹ کی رجسٹریشن آئندہ پانچ سال کے لیے موثر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں