كوئٹہ میں مرغی كا گوشت پھر مہنگا

مرغی كا گوشت 330 روپے تک جا پہنچا


Staff Reporter June 30, 2021
مرغی كا گوشت 330 روپے تک جا پہنچا ۔ فوٹو : فائل

كوئٹہ میں برائلر مرغی كا گوشت ایک با رپھر مہنگا ہوگیا اور فی کلو 330 روپے فروخت ہونے لگا۔

کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہوگیا، فی کلو گوشت 250 روپے سے بڑھ کر 330 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جب کہ پولٹری ایسوسی ایشن كے مطابق مال لاہور اور كراچی سے مہنگا آرہا ہے جس كی وجہ سے انہیں نرخ بڑھانے پڑے۔

دوسری جانب شہریوں كا كہنا ہے كئی ماہ سے پولٹری كے نرخ بڑھے ہوئے ہیں اور انہیں مہنگے داموں مرغی كا گوشت فروخت كیا جارہا ہے، كوئی بھی انہیں پوچھنے والا نہیں ہے ضلعی حكومت بھی اس جانب كوئی ایكشن لینے كو تیار نہیں جب كہ جس طرح سے نرخ كم كرنے كے لئے پیر كے روز ناغہ كا اعلان كیا گیا تھا وہ بھی ہوا میں اڑا دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں