حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی ایک روپیہ 44 پیسے اضافہ


ویب ڈیسک June 30, 2021
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی ایک روپیہ 44 پیسے اضافہ

وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی ایک روپیہ 44 پیسے اضافے کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ 15 جون کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں