ومبلڈن ٹینس انجرڈ سرینا ولیمزنمناک آنکھوں کے ساتھ رخصت

سرینا نے پانچویں گیم میں اپنی ٹانگ پر پٹیاں باندھ کر میچ جاری رکھنے کی ناکام کوشش کی۔


Sports Desk July 01, 2021
سرینا نے پانچویں گیم میں اپنی ٹانگ پر پٹیاں باندھ کر میچ جاری رکھنے کی ناکام کوشش کی۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: ومبلڈن ٹینس میں سرینا ولیمز نمناک آنکھوں سے رخصت ہوگئیں۔

سرینا ولیمز کو انجرڈ ہونے پرپہلے راؤنڈ میں الیکسینڈرا سیسانوچ کیخلاف میچ ادھورا چھوڑنا پڑگیا، وہ ریکارڈ برابر کرنے کے لیے 24 ویں گرینڈ سلم ٹرافی کی راہ 2017 سے دیکھ رہی ہیں لیکن ومبلڈن میں بھی اس بار یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوپایا۔

سرینا نے پانچویں گیم میں اپنی ٹانگ پر پٹیاں باندھ کر میچ جاری رکھنے کی ناکام کوشش کی لیکن ساتویں گیم میں وہ ایک بار پھر گرپڑیں اور آخرکار ریٹائر ہونا پڑگیا۔

اس موقع پر ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے تھے، سینٹر کورٹ سے واپسی پر شائقین نے نشستوں سے اٹھ کر انھیں خراج تحسین پیش کیا، ویمنز سنگلز کے دیگر میچز میں آلیز کورنیٹ نے 5 سیڈ بیانکا اینڈریسکو کیخلاف کامیابی سمیٹ لی، وکٹوریا آذرنیکا نے کیٹرینا کوزولووا کو واپسی کا راستہ دکھادیا۔

مینز سنگلز میں ٹاپ سیڈ نووک جوکووک نے کیون اینڈرسن کو مات دے کر تیسرے راؤنڈ میں قدم رکھ دیے،نک کریگوئس نے یوگو ہمبرٹ کو مات دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں