وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کا سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

عمران خان آزاد جموں وکشمیر الیکشن کیلیے جارحیت کر رہے ہیں، راجا فاروق حیدر

عمران خان آزاد جموں وکشمیر الیکشن کیلیے جارحیت کر رہے ہیں، راجا فاروق حیدر۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فاروق حیدر نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فاروق حیدر نے احتجاجاً قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا، انھوں نے وزیر اعظم عمراں خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمراں خان اور مودی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، 5 اگست کا اقدام مودی اور عمران خان کی رضا مندی سے ہوا۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان آزاد جموں وکشمیر الیکشن کیلیے جارحیت کر رہے ہیں، آزادجموں وکشمیر کے حالیہ انتخابات تقسیم کشمیر کے ایجنڈے کے خلاف لڑے جائیں گے۔

راجہ فاروق حیدر کا کابینہ ارکان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ 25 جولائی کو آزادجموں و کشمیر میں انتخابات ہونگے انتخابات قومی ایجنڈے کے تحت لڑے جا رہے ہیں۔
Load Next Story