لاہور میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

شوہر کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی جب کہ بیوی بستر پر مردہ حالت میں پائی گئی، پولیس


ویب ڈیسک July 01, 2021
دونوں کی لاشیں الگ الگ کمروں سے برآمد ہوئیں فوٹو: فائل

FAISALABAD: پولیس نے نواب ٹاؤن میں واقع ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد کی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پولیس نے نواب ٹاؤن کے علاقے پی سی ایس آئی آر فیز 2 میں واقع ایک گھر میاں بیوی لاشيں برآمد کی ہیں۔ہلاک ہونے والے میاں بیوی کی شناخت 26 حسن اور 24 سالہ کاٸنات کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حسن سول انجینئر تھا جو والد کی کمپنی میں کام کرتا تھا، حسن کی چھ ماہ قبل اپنے ماموں کی بیٹی کائنات سے شادی ہوئی تھی، کائنات سیالکوٹ کی رہائشی تھی، دونوں کی لاشیں الگ الگ کمروں سے برآمد ہوئی ہیں، حسن کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی اور بیوی دوسرے کمرے میں بیڈ پر مردہ حالت میں پائی گئی، کائنات کی لاش بیڈ پر پڑی تھی جس کی زہریلی شے کھانے سے موت ہوئی، تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ تفتیش کار اسے قتل اور خودکشی سمیت دیگر پہلوئوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں