فاروق ستار کو ناراض پارٹی رہنمائوں کومنانے کا ٹاسک مل گیا

ڈاکٹر فاروق ستارنے مصطفیٰ کمال،انیس قائم خانی سمیت بیرون ملک میں موجود کئی رہنماؤں سے رابطے شروع کردیے ہیں, ذرائع

ڈاکٹر فاروق ستارنے مصطفیٰ کمال،انیس قائم خانی سمیت بیرون ملک میں موجود کئی رہنماؤں سے رابطے شروع کردیے ہیں, ذرائع فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی اعلیٰ قیادت کے درمیان آئندہ سیاسی حکمت عملی اورتنظیمی امور کے حوالے سے لندن میں تفصیلی مشاورت مکمل کر لی گئی اورایم کیو ایم کے رہنماڈاکٹر فاروق ستار کواہم ٹاسک دے دیا گیاہے کہ وہ ناراض پارٹی رہنماؤں کومنائیں۔


اہم ذرائع کا کہناہے کہ ڈاکٹر فاروق ستارنے مصطفیٰ کمال،انیس قائم خانی سمیت بیرون ملک میں موجود کئی رہنماؤں سے رابطے شروع کردیے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ ان رابطوں میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اورممکنہ طور پر جلد اہم رہنماوطن واپس پہنچ جائیں گے ، ان رابطوں کا مرکز دبئی بتایا جاتاہے،دوسری جانب ایک اہم ذرائع نے بتایاہے کہ ایم کیو ایم آئندہ چند روز میں کراچی میں بھرپورتنظیمی سرگرمیاں شروع کررہی ہے اوربلدیاتی امور سمیت دیگرعوامی ایشوزپر پارٹی رہنماعوام سے رابطے کریں گے، اطلاعات ہیں کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے تنظیمی سیٹ اپ میں بھی اہم تبدیلیاں کی جارہی ہیں،جس پر پارٹی میں مشاورت جاری ہے اور جلد کارکنوں کاایک اہم جنرل ورکس اجلاس ہو گا،جس میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔ایم کیو ایم کے اعلیٰ ذرائع نے اس حوالے سے اطلاعات پرلاعلمی کا اظہار کیاہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story