نائب قاصد کو ایک دن کے لیے پشاور ایئرپورٹ کا اعزازی مینیجر بنادیا گیا

جعفر نے اپنی پوری سروس میں کبھی کوتاہی نہیں کی


Khususi Reporter July 01, 2021
جعفر نے اپنی پوری سروس میں کبھی کوتاہی نہیں کی

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں نائب قاصد جعفر کی ریٹائرمنٹ پر اسے ایک دن کے لیے اعزازی ایئر پورٹ مینیجر بنایا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی پشاور میں تعینات جعفر سروس مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز ریٹائر ہو گیا تھا، تاہم اس کی بہترین خدمات اور پوری سروس میں کوئی بھی غلط رپورٹ نہ ہونے پر اعزازی طور پر ایک دن کے لئے ایئر پورٹ منیجر بھی تعینات کیا گیا۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبید الرحمان عباسی کے مطابق جعفر نے اپنی پوری سروس میں کبھی کوتاہی نہیں کی اور اسے نہ کبھی شوکاز ملا نہ ہی اسکے خلاف کوئی رپورٹ فائل ہوئی۔ انکا کہنا تھا کہ رٹائرمنٹ کے دن سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے انکی خدمات کو سراہا گیا اور جعفر کے لئے دعوت رکھی گئی۔

جعفر کو ایک دن کے لیے اعزازی ایئر پورٹ مینیجر بھی تعینات کیا گیا اور ایک دن کا اعزازیہ دینے کے بعد پروٹوکول اور سرکاری گاڑی میں نائب قاصد جعفر کو گھر رخصت کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |