اپوزیشن ارکان بلوچستان اسمبلی گیارہویں روزبھی تھانے میں موجود

ایف آئی آرواپس لینے تک تھانے سے واپس نہیں جائیں گے ،اپوزیشن اراکین


ویب ڈیسک July 01, 2021
بلوچستان اسمبلی کے باہر ہنگامہ آرائی پر 17 اراکین اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا فوٹو: فائل

بلوچستان حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھرناکام ہونے کے بعد اپوزیشن ارلان اسمبلی گیارھویں روز بھی تھانے میں موجود ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان اسمبلی کے باہرہنگامہ آرائی پر17 اراکین اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم 11 روز گزرنے کے باوجود اپوزیشن ارکان اسمبلی تاحال کوئٹہ کے بجلی گھر تھانے میں موجود ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے ہیں اورارکان اسمبلی نے تھانے سے جانے سے انکارکردیا ہے۔

اپوزیشن ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین کے خلاف ایف آئی آر واپسی کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملا۔ ایف آئی آر واپس لینے تک تھانے سے واپس نہیں جائیں گے ، ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ ہمیں گرفتار کرو یا ایف آئی آر واپس لی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |