ابھیشیک بچن کی سوشل میڈیا صارفین سے درخواست
ابھیشیک بچن نے انسٹاگرام پر مختلف لوگوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی نفرت کے بارے میں بات کی
بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک بچن نے 'ورلڈ سوشل میڈیا ڈے' کے موقع پر انسٹاگرام پر سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی نفرت اور منفیت کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا 'سوشل میڈیا ایک طاقتور ہتھیار ہے، لیکن یاد رکھیں، بڑی طاقت کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی آتی ہے۔'
اداکارا بھیشیک بچن نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین اور دیگر افرادکے لیے پیغام دیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور منفیت کو نظرانداز کریں، اور اس پلیٹ فارم پر وہی معلومات شیئر کریں جس سے لوگوں کےعلم میں اضافہ ہو۔ سوشل میڈیا کے ذریعے محبت، امن اور خوشیاں بانٹیں۔